حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں

مردان:وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی کی فالو اپ میٹینگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع ارحمان، اسسٹنٹ کمشنر مردان عائشہ طاہر، ایس پی سیکیورٹی فیاض خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے تحصیل سطح پر تشکیل دی جانی والی کمیٹیوں کی جانب سے ضلع بھر میں مقیم غیر قانونی طور پر غیر ملکی مقیموں کی تفصیلات اکھٹا کرنے کی کارکردی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ایپلیمنٹیشن کمیٹی ممبران سے تمام تفصیلات کی شفاف اور مکمل چھان بین کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی کے پاس جمع کروانے کی ہدایات جاری کی۔ مزید ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کی توسط سے مردان میں غیر قانونی غیر ملکی مقیموں کو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپسی کرنے اور ضلع مردان کے لوگوں کو غیر قانونی غیر ملکی مقیموں کی اطلاع ملکی سطح پر قائم ہیلپ لائن 1700 پر تفصیلات سے اگاہ کرنے کی اپیل کی۔

0/Post a Comment/Comments