:مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کے صوبائی صدر سابق ایم پی اے اختیار ولی خان اور یوتھ ڈویژنل مردان کوآرڈینیٹر جاوید غزالی

مردان:مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کے صوبائی صدر سابق ایم پی اے اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ میاں محمد نوازشریف کی فقید المثال اور تاریخی استقبال کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔ گدھوں کی حکومت چلی گئی ہے۔ گھوڑے میدان میں آرہے ہیں۔ملک کو معاشی، سیاسی، اقتصادی اور مالی لحاظ سے تباہ کرنے والے نااہل پی ٹی آئی قیادت کو حساب اور احتساب کے لئے تیار رہنا چاہیے.۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خرکی میں خدائی خدمتگار حاجی سکندر حیات خان مرحوم کے حجرے پر تحصیل یوتھ کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
یوتھ ڈویژنل صدر جاوید غزالی، سابقہ ایم پی اے شازیہ اورنگزیب، مسلم لیگ ن تحصیل کے صدر صاحبزادہ رحیم خان، جی ایس حاجی فضل رازق خان، تحصیل کاٹلنگ یوتھ ونگ کے صدر سراج سکندر، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ پاکستانی عوام کو جھوٹے وعدوں پر ورغلا کر خزانہ اور توشہ خانہ لے اڑے۔ ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچایا مگر اب پاکستان کو بچانے کے لئے 21اکتوبر کو شیر آرہا ہے مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کرینگے اور ملک کو ٹریک پر لائے گا۔ مہنگائی کا قلع قمع کرے گی اور معاشی طور پر ملک کو استحکام ملے گا۔ 
 نہوں نے کہا کہ لاکھوں نوکریاں، لاکھوں مکانات کا وعدہ کرنے والے کی حکومت جنرل باجوہ اور جسٹس ثاقب نثار کی مرہون منت تھی۔انہوں نے عمران خا ن کو قوم پر مسلط کیا۔ سائپر کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ مگر مسلم لیگ ن نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور معاشی طور پر ایشیا کا ٹائیگر بھی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کاٹلنگ سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور بزرگ لاہور جلسے میں شرکت کریں گے۔ 
Mardan: The provincial president of Pakistan Muslim League-N (PMLN) Youth Organizing Committee, former MPA Ikhtiar Wali Khan On Monday has said that our preparations are complete for the historic reception of Mian Muhammad Nawaz Sharif.The government of donkeys is gone.The horses are coming into the field. The incompetent PTI leadership that is destroying the country economically, politically, economically and financially must be ready for reckoning and accountability. He expressed these views at the residence of Khudaye Khidmatghar Haji Sikandar Hayat Khan (deceased) in Kharki Katlang Addressing Tehsil Youth Convention. Youth coordinator Mardan division Javed Ghazali, former MPA Shazia Aurangzeb and others also spoke.Speakers said that Pakistani people were misled by false promises and took away the treasure Brought the country close to default, but now the lion is coming to save Pakistan on October 21. He will address the historical rally on Minar-e-Pakistan And will bring the country on track. It will suppress inflation and economically the country will get stability.imposed Imran Khan on the nation.Created a false drama of Cypher. But (PML-N) has made this country a nuclear power and economically it will also make it a tiger of Asia.He said that thousands of youth and elders from Katlang Tehsil will participate in the Lahore Jalsa.

0/Post a Comment/Comments