مردان میں 2 ہزار کے قریب غیر قانونی افغان مہاجرین کی شناخت ہوگئی

مردان میں 2 ہزار کے قریب غیر قانونی افغان مہاجرین کی شناخت ہوگئی مہاجرین کی اپنے ملک منتقلی کے لئے ضلعی انتظامیہ نے چمتار بس ٹرمینل میں عارضی کیمپ قائم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں غیر قانونی طورپر مقیم افغان مہاجرین کی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں 
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں رات گئے تک دوہزار ایسے افغان باشندوں کی شناخت کاعمل مکمل کرلیاگیا ہے  جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور فوکل پرسن سمیع الرحمان نے رابطے پر بتایاکہ دستاویزات کے 
بغیر غیرقانونی مقیم مہاجرین کے لئے آج آخری دن ہے کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئے ازخود اپنے وطن لوٹ جائیں بصورت دیگر کل سے انہیں زبردستی بیجھ دیاجائے گا  ان کاکہنا تھا کہ ا س مقصد کے لئے چمتار بس ٹرمینل میں عارضی کیمپ قائم کردیاگیا ہے جہاں سے تمام مہاجرین کو طورخم بارڈ منتقل کردیاجائے گا۔

0/Post a Comment/Comments